ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاویری آبی تنازعہ :آئی او سی ایل کے دفتر پر پتھراؤ

کاویری آبی تنازعہ :آئی او سی ایل کے دفتر پر پتھراؤ

Thu, 15 Sep 2016 20:04:48  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )چنئی میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ(آئی او سی ایل ) کے دفتر پر آج نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا اورکچھ کھڑکیوں کے شیشے کو نقصان پہنچایا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ کاویری آبی تنازعہ سے منسلک ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ آج علی الصباح پیش آیا ۔انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے وہاں کاویری معاملے پر مرکز کی تنقید والے نسخے بھی چھوڑے ۔چنئی سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر ایروڈ میں چتوڑ کے پاس آج صبح دو افراد نے کپڑوں سے بھری ایک لاری میں آگ لگا دی۔اس لاری پر کرناٹک کا رجسٹریشن نمبر تھا۔بہر حال، اس واردات کو انجام دینے کے بعد دونوں وہاں سے فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس معاملہ کا تعلق کاویری معاملے سے ہے یا نہیں اور اس وجہ سے وہ دونوں ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جن کے جوابوں نے شک پیدا کیا ہے۔ڈرائیوروں نے دعوی کیا کہ انہوں نے ان کی گاڑی کو آگ کے حوالے کرنے والے دونوں افراد کو واضح طور پر نہیں دیکھا اور نہ ہی ان کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ہی دیکھا ۔پولیس نے بتایا کہ ضلع سے آج بنیادی طور کچھ نجی بسیں چمراج نگر اور میسور کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔


Share: